مشکل معاشی صورتحال، وزیراعظم کے بعد آرمی چیف نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

Published on June 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی )آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مشکل معاشی صورتحال مالیاتی بد انتظامی کا نتیجہ ہے ، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کیلئے سب کر دار ادا کرنا ہو گا ، مسلح افواج نے اقتصادی محاذ میں بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لے کر اپنا حصہ ڈال دیاہے ، معیشت کو سد ھارنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں،حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے کا سامنا ہے ، قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے ، اس طرح کے سیمنار اور مذاکرے نہایت اہم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشی خود مختاری کے بغیر ملکی استحکام ممک نہیں ، حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ،سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے ، وقت آ گیاہے کہ سب کو ایک قوم بن کر سوچنا ہو گا ،معاشی خود مختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں ہے آرمی چیف کا کہناتھا کہ حکومت کے مشکل فیصلوں کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کیلئے ہم سب کو ذمہ داری ادا کرنی ہو گی تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہو سکیں ، اس مشکل معاشی صورتحال سے متحد ہو کر نکلنا ہو گا اور اس سے نکلنے کیلئے پرُ یقین ہیں ، انشاالہ ہم ان مشکلات سے سر خرو ہو کر نکلیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مشکلا ت بڑھیں ، معاشی خود مختاری کے بغیر قومی استحکام ممکن نہیں ، معیشت اور سیکیورٹی کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، اس وقت مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے ،مشکل معاشی معاملات سے نکلنے کیلئے پریقین ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مسلح افواج نے بجٹ میں اضافہ نہیں لیا ، مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes