پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی

Published on November 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پر امن دھرنے کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرادی۔درخواست کے مطابق پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی، 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔اس حوالے سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题