انٹر بینک: ڈالر 4 روپے سستا، سونے کی قیمت میں بھی کمی

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

کراچی: (یواین پی) مسلسل تیزی کے بعد ڈالر کو بریک لگ گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 4 روپے سستی ہوئی۔مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی روپے نے ڈالر کو بڑھنے نہیں دیا، انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے سستا ہوا، امریکی کرنسی کی قدر گھٹنے کے بعد ڈالر 160 روپے 5 پیسے پر بند ہوا، آج ڈالر کی قیمت میں 2.4 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں تنزلی دیکھی گئی، مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی 2 روپے 50 پیسے سستی ہوئی، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 161 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو روز میں مسلسل ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد سرمایہ کار پریشان تھے تاہم آج مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر گھٹنا ملک کے لیے خوشگوار لمحہ ہے تاہم ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنی کی ضرورت ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی غالب رہی، شروع میں 311 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ایک ساتھ ہی تیزی ریکارڈ کی گئی،

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes