طیارہ حادثہ :پی آئی اے نے مسافروں کے لواحقین کوامدادی رقم دینے کا اعلان کر دیا

Published on December 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

ja

اسلام آباد (یواین پی ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز انتظامیہ نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے ورثاءکو مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔ پی آئی اے نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ انشورنش کے 50,50لاکھ روپے بعد میں دیے جائیں گے ۔چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانچ لاکھ روپے میتوں کی تدفین کے سلسلے میں دے رہے ہیں تاہم مسافروں کی انشورنس کی مد میں 50،50لاکھ روپے بعد میں لواحقین کے حوالے کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے میتوں کے اخراجات بھی خود کریگی اور امدادی رقم جاں بحق افراد کے ورثاءکے گھروں میں جا کر دی جائے گی ۔یاد رہے طیارہ حادثہ میں مذہبی سکالر جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر چترال ، انکی بیوی اور بیٹی بھی شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes