حکومت نے سرکاری مرسڈیز گاڑی جاتی امرا سے برآمد کرلی

Published on July 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کابینہ ڈویژن کی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑی کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 28 جون 2019ء کو نواز شریف سے مرسڈیز گاڑی واپس مانگی تھی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے 31 مئی 2017ء میں یہ گاڑی انھیں دی گئی تھی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے نواز شریف کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ یہ گاڑی اب ان کے زیر استعمال نہیں ہے، اسے فوری طور پر کابینہ ڈویژن ٹرانسپورٹ پول میں بھجوایا جائے۔مراسلہ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے سپرٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو موصول کروایا گیا تھا جسے نوازشریف تک پہنچایا گیا۔ نواز شریف کو خط موصول ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری مرسڈیز گاڑی جاتی امرا سے برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے خط مریم صفدر کو بھی لکھا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes