بورے والا،دو حقیقی بھائیوں پر فائرنگ ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی،ملزم فرار

Published on July 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)الحبیب سپر مال کے قریب مخالفین کی دو حقیقی بھائیوں پر فائرنگ ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق محمد رحمان سکنہ یعقوب آباد اپنے بھائی نعیب کے ہمراہ واقع الجنت کالونی جا رہے تھے کہ جب وہ کنال روڈ پر واقع الجنت کالونی الحبیب سپر مال کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد جو کہ گھات لگائے بیٹھے تھے انہوں نے دونوں حقیقی بھائیوں عبدالرحمان ولد محمد اشرف اور نعیب ولد محمد اشرف پر فائرنگ کر دی فائر لگنے سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبدالرحمان دم توڑ گیا جبکہ نعیب کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔۔وجہ عناد دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مصروف تفتیش ہے۔۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog