فاروق آباد،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ حد سے تجاوز کر گیا

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) سورج کے تیور بدلتے ہی فاروق آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ حد سے تجاوز کر گیا نہم کےجاری امتحانات کی تیاری کرنےوالے طلبہ و طالبات پریشان شہری علاقوں میں 8گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے سارا سارا دن بجلی غاٸب رہنے سے کاروباری سرگرمیاں معطل فاروق آباد میں جاری طویل دورانیے کی بجلی بندش سے مشینیں خاموش جبکہ مزدور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں بجلی کی موجودہ صورتحال پر شہریوں کا کہنا تھا ماہ جون کا آغاز ہوتے ہی سورج سوا نیزے پر آچکا ہے موسم گرما کی جھلسا دینے والی سخت گرمی میں لیسکو واپڈہ کی جانب سے غریب عوام پر غیر اعلانیہ لوڈشیذنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے کٸی کٸی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہنے سے تمام کاروبار ٹھپ بے روزگاری میں اضافہ جبکہ مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا از خود نوٹس لیکر اسے فی الفور ختم کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes