انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان سیمی فائنل میں بھارت شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

Published on February 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 877)      No Comments

\"8999\"
شارجہ ۔۔۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 121 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سری لنکن ٹیم 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.3 اوورز میں 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سمیع اسلم نے 95، امام الحق نے 82 اور کامران غلام نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ پری یامل اور سدیرا کی شاندار نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو اعصاب شکن مقابلے میں 3 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ہفتہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 279 رنز بنائے، کپتان سمیع اسلم نے 95، امام الحق نے 82 اور کامران غلام نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ ظفر گوہر 17، حسن رضا 12، عماد بٹ 1، سیف اللہ خان 3، ضیائحق اور کرامت علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بینورا فرننڈو نے 4 اور انوک فرننڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 43 ویں اوور کی تیسری گیند پر 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پری یامل کی 68 اور سدیرا کی 51 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ضیاء الحق، کرامت علی، ظفر گوہر اور کامران غلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 221 رنز بنائے، دیپک ہوڈا 68 اور سرفراز خان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو فشر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا۔ بین ڈکٹ نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ روب جونز 28 اور روب سیئر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کلدیپ یاداو نے 3 جبکہ چاما ملنڈ، مونو کمار، دیپک ہوڈا اور عامر غنی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy