امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے فرخ حبیب علیم عادل شیخ

Published on January 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

بورے والا(ڈاکٹر حمزہ خرم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تحصیل صدر غلام مصطفیٰ بھٹی نے گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے زمان پارک کے باہر کیمپ میں گزاری اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب۔ سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال۔ اعظم خان نیازی۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علیم عادل شیخ۔اور چوہدری احمد چھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب۔سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علیم عادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے مہنگائی کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے لٹیروں نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے حوالے کر دیا جس کے باعث وہ خودکشیاں کررہے ہیں عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ہم اس کی حفاظت کے لیے بیٹھے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes