پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن حیدرآبا د نے بورڈ امتحانی فیس میں 200فیصد اضافہ کو مسترد کرتی ہے :صدر عارف شاہ

Published on July 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

حیدرآباد (علی رضا رانا )صدر عارف شاہ کی زیر صدارت پرائیوٹ اسکول )پسما(کا اجلاس دیال داس کلب میںہوا جس میں پرائیوٹ اسکو ل کی رجسٹریشن اور بورڈ کی امتحانی فیس کے حوالے سے یہ طے کیا گیا کہ جلد اس حوالے سے کوئی مثبت لائے عمل طے کرکے اہم فیصلے کا اعلان کیا جائے گا جناب عارف شاہ کا کہنا تھا کہ والدین اور طلبہ وطالبات میں اس حوالے سے شدید ذہنی دباﺅ ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد نے امتحانی فیس میں مزید اضافہ کردیا ہے اس حوالے سے اگر کوئی حکمت عملی جلد طے نہیں کی گئی تو تعلیمی کا حرج پیدا ہوسکتا ہے ہمارا میشن ہے کہ پرائیوٹ اسکول میں فیس انتہائی کم ہو اور غریب کے بچے کو بہترین تعلیم و تربیت مہیا کی جائے جس سے وہ ملک و قوم کی خدمت کرسکے مزید مقررین نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ ملک میں جس سے عام وخاص کا فرق ختم ہوجائے ۔اسی اجلاس میں سید وحید الرحمن ریجنل انفرمیشن سیکریٹری کو مرکزی چیئرمین محترم شریف عزماں صاحب نے ایگزیکٹیو کونسل کی رائے سے مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقرر کیا ہے اس حوالے سے وحید االرحمن صاحب کے اعزاز میں آج دیال داس کلب میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیاہے جس میں تعلیمی اداروں کے مسائل والدین کو درپیش مسائل اور تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات سمیت آئندہ کے لاءعمل کے لئے سفارشات طے کی گئی ہے اس اجلاس میں سینئر نائب صدر رکن مرکزی مجلس عاملہ اور نائب صدر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن حیدرآباد اوصاف آفریدی ،مرزا محمود بیگ ، جاوید یوسف ، سیف الرحمن ، اور سینئر کالم نویس علی رضا رانا نے بھی خصوصی شرکت کی اور صدر عارف شاہ ،جنرل سیکریٹری وحید الرحمن کو دوران ملاقات پرائیوٹ اسکولزٹیچر اور دیگر اہم طلبہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور نصابی سرگرمیوں سمیت دیگر اہم ایشوز پر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو آگاہ کیا ،جس پر صدر عارف شاہ نے فرمایا کہ جلد ہی ہم ان تمام مسائل کا حل تلاش کرینگے اور ساتھ ہی بورڈ کی امتحانی فیس سمیت ٹیچرز مسائل اور طلبہ کے اہم مسائل سمیت دیگر اہم ایشو پر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن اپنے لاءعمل کا اعلان کریگی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes