علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام مشاعرہ

Published on July 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

لاہور(یواین پی)علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام ایم زیڈ کنول کی میزبانی میں فیصل آباد کے ادبی افق پر فروزاں دو ادبی ستاروں محترمہ مینال مجوکہ اور محترم علیم حیدر کے اعزاز میں عید ملن مشاعرے کا انعقاد الحمرا ادبی بیٹھک ، مال روڈ ، لاہورمیںکیا گیا۔ پروگرام کی نظامت چیف ایگزیکٹو تنظیم معروف شاعرہ و ادیبہ ،ایم زیڈکنول نے اپنے مخصوص خوبصورت انداز میں کی۔ اس یاد گار اور باوقار تقریب کی صدارت معروف شاعر، ادیب و دانشور محترم ایوب ندیم نے کی۔ مہمانِ خصوصی محترم پروفیسر نذر بھنڈر تھے ۔ مہمانِ اعزاز محترمہ نیلما ناہید درانی تھیں۔میاں چنوں سے معروف نوجوان شاعر جناب ارحم روحان نے خصوصی طور پر شمولیت فرمائی۔تقریب کا آغاز رب جلیل کے پاک اور بابرکت نام سے کیا گیا ۔بعد ازاں نعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی گئی ۔ایم زیڈ کنول نے میزبان کی حیثیت سے سب سے پہلے اپنا کلام پیش کر کے محفلِ سخن کا باقاعدہ آغاز کیا۔پروگرام کو رونق بخشنے کے لئے دور دراز سے احباب تشریف لائے تھے۔ تقریب میں شاعروں ، ادیبوں، صحافیوں ، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ۔
احباب نے خصوصا”جناب ایوب ندیم، محترمہ نیلما ناہید درانی ، محترمہ مینال مجوکہ،محترم راشد محمود اور محترمہ میجر ڈاکٹر میمونہ نے ان حبس زدہ فضاو¿ں کو بہارآشنا کرنے کا اہتمام کرنے پرجگنو انٹر نیشنل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کی تمام ٹیم خصوصا©”ایم زیڈ کنول کو ان کی ادبی خدمات پرخراجِ تحسین پیش کیا۔محبتوں کے سفیروں ایوب ندیم، مینال مجوکہ، علیم حیدر، پروفیسر نذر بھنڈر، ارحم روحان ، راشد محمود ( نامور اداکار)عدل منہاس لاہوری،افضال عاجز،اعجاز اللہ ناز، آفتاب خان ، احمد فہیم میو ، محمد افضل ،جواد احمدراسخ، عاصم تنہا، کامران نذیر، شیراز انجم ،ضیا حسین ، میاں صلاح الدین (ایڈووکیٹ)،اسلم جاوید ہاشمی اور دیگرنے خوبصورت کلام پیش کرکے محفل کو گرمایا۔ تقریب میں شاعروں، ادیبوں، طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی نیز میڈیاسے وابستہ شخصیات نے بھر پورشرکت کی جن میں سینئر شعرا، نجیب احمد اور ڈاکٹر کنول فیروز کے علاوہ میجر ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل، معروف کمپیئر عزیز شیخ ، محترمہ ڈاکٹر فاخرہ شجاع اور دیگر شامل تھے۔ آخر میں عید ملن کی رعایت سے کیک کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes