ن لیگ پاکستان میں دھندلی کا سسٹم متعارف کرانے کی موجد ہے؛رائے حسن نواز

Published on January 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

6
لاہور (یو این پی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی اور رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ 29جنوری کو ساہیوال میں عمران خان کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔شریف برادران کودھندلی کے زور پر حکومت بنانے کا دوبارہ موقع نہیں دینگے۔انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کے با اختیار ہونے تک شفاف انتخابات کا تصور نا ممکن ہے۔ن لیگ پاکستان میں دھندلی کا سسٹم متعارف کرانے کی موجد ہے۔2018کے الیکشن کیلئے کھلاڑیوں نے مکمل پلائنگ کرلی ہے اس مرتبہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔اپنے مشترکہ بیان میں نبیلہ حاکم اور رائے حسن نواز نے کہا 29جنوری کو ساہیوال میں ایک بار پھر عوام کا سمندر جمع ہو گا جو شریف برادران کی جعلی اور آمرانہ جمہوریت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔پاکستان عوام کو جان چکی ہے کہ شریف فیملی کرپٹ اور چور ہے انہوں نے گزشتہ تیس سالوں سے پنجاب کے عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے لیکن آئندہ الیکشن میں ان کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو گا۔انہوں نے مزید تحریک انصاف کی اصل طاقت ملک کا نوجوان طبقہ ہے جو اب باشعور ہو چکا ہے ۔آئندہ الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے ابھی سے ورکنک شروع کردی ہے اس مرتبہ دھندلی کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes