آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی

Published on July 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

 

لندن (یواین پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے اختتام کے بعد نئے کرکٹ قوانین کی منظوری دے دی گئی ہے۔ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد برطانیہ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے منظور کیے گئے قوانین کے تحت سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سلو اوور ریٹ پر ٹیم فی اوور 2 چیمپیئن شپ پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes