ملک بھر میں 54واں یوم دفاع و شہداء پاکستان 6ستمبرکوروایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا

Published on September 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

پشاور(یواین پی)ملک بھر میں 54واں یوم دفاع و شہداء پاکستان 6ستمبرکوروایتی جوش و خروش سے منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گا پوری قوم اس دن کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔6ستمبر یوم دفاع کو وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد پاک فوج کے یونٹس،بحریہ کی تنصیبات اور فضائیہ کے بیسز میں نماز فجر کے بعد شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی لاہور،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،ملتان سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کی دلچسپی کیلئے فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی،جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباد میں گرلز و بوائز کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں تقاریری مقابلے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔6ستمبر 1965ء کوبھارت نے لاہور پر چند گھنٹوں میں قبضہ کرنے کا خواب دیکھا پاکستان کی بہادر فوج اور قوم نے بھارت کے ارادوں کو خاک میں ملا کر انہیں دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme