غازی محمد عامل عثمانی کے جذبہ کو سلام

Published on September 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) مکہ مکرمہ میں مقیم سوشل ورکر معروف صحافی معاون انجینئر محمد عامل عثمانی نے 1965 میں پاکستانی افواج کی دعوت پر مجاہد فورس میں شمولیت اختیار کی محمد عامل عثمانی اور ان کے تقریبا 30 ساتھیوں کو ہنگامی فوجی تربیت دے کر پاکستانی افواج کی معاونت پر مامور کیا گیا اور انہیں اس دوران گھر سے دور فوجی کیمپوں میں رکھ کر خطر ناک حالات میں فوجی اور ہوائی اڈوں کی حفاظت کی اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی جو تقریباً دو ماہ جاری رہی حتی کہ ملک میں جنگ کے بادل، صاف ہوئے تو محمد عامل عثمانی اورساتھیوں کو گھر واپسی کی اجازت دی گئی- یو این پی نیوز ایجنسی کے بیورو چیف ذکیر احمد بھٹی نے گفتگو کے بعد محمد عامل عثمانی کو غازی کے لقب سے مخاطب کیا اور کہا کہ آپ جیسے محب وطن اور آپ کے جذبہ کو میں تمام پاکستانیوں کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں ۔ آپ جیسے بہادر اور دلیر محب وطن پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں تمام پاکستانیوں کی شان ہیں، ہماری دلی دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد عامل عثمانی کی حب الوطنی کو قبولیت بخشے اور بڑے بڑے درجات عطا فرمائے آمین ۔ اتنی کم عمری میں محمد عامل عثمانی کا قومی جذبہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے _(یقینا زبان چلانا آسان ہے لیکن اپنی جان پر کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، موت سامنے ہو تواچھوں اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题