چین کا قمری تحقیق میں عالمی شراکت داری کے فروغ کے لئے سمپو زیم کا انعقاد

Published on May 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

بیجنگ (یو این پی )چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے چین کے جنوبی شہر ہائی کھو میں چھانگ عہ 6 بین الاقوامی پے لوڈ سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ جمعہ کے روز پاکستان، فرانس اور اٹلی سمیت 12 ممالک کےقومی خلائی اداروں، چین میں سفارت خانوں نیز ا قوام متحدہ اور یورپی خلائی ایجنسی سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے تقریباً پچاس افراد تعاون پر تبادلہ خیال کرنے اور چھانگ عہ 6 مشن کے آغاز کا مشاہدہ کرنے کے لئے اس سمپوزیم میں شریک ہوئے ۔چھانگ عہ 6 مشن بین الاقوامی تعاون کے کھلے مواقع فراہم کرتا ہے اور اس مشن میں یورپی خلائی ایجنسی ، فرانس ، اٹلی کے متعلقہ تیکنیکی آلات اور پاکستانی کیوب سیٹ شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے پروفیسر اور چیف پے لوڈ سائنسدان ڈاکٹر قمر الاسلام اور ای ایس اے، فرانس اور اٹلی کے سائنسدانوں نے خصوصی سائنسی رپورٹیں پیش کیں۔ شرکاء نے چھانگ عہ 6 مشن کے ذریعے وسیع بین الاقوامی تعاون کو سراہا اور چاند اور گہری خلائی تحقیق کے شعبے میں نئے تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题