عمران عباس دوسری بار دنیا کے 100 پرکشش چہروں کیلئے نامزد

Published on September 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

کراچی: (یواین پی) اداکار عمران عباس کو ایک بار پھر دنیا کے 100 پُر کشش چہروں کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ برس بھی عمران عباس کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران عباس نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ انہیں اس فہرست میں شامل ہو کر ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ اس فہرست میں ان کیساتھ رابرٹ پیٹنسن، بریڈپٹ، کینڈل جینر، شاہد کپور، دپیکا پڈوکون جبکہ کھیل کی دنیا کا بڑا نام کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题