نوشہروفیروز ، ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی

Published on May 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی کو اسکریننگ کے بعد ایڈز کی تصدیق۔ ضلع میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ محکمہ صحت جب کہ اس حوالے سے ڈی۔ایچ۔او نے بتایا کہ جیل قیدی میں ایڈز کا شک تھا اسکریننگ کیلئے لاڑکانہ بھیجا تو رپورٹ پازیٹیو آئی۔ قیدی کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی,علاج کیلئے لاڑکانہ میں ہی رکھا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظہر کلہوڑوجبکہ دوسری جانب ممبر صوبائی اسمبلی شہناز انصاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں ماتم کے دوران زنجیر شیئرنگ کو ایڈز پھیلنے کی وجہ قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی شہناز انصاری نے معافی مانگ مانگتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہ تھا, بیان کو غلط رخ میں پیش کیا گیامیرے بیان کو کسی نے مثبت انداز میں نہیں لیا بلکہ منفی طور پر پھیلایا گیا۔
سول ہسپتال نوشہروفیروز کے احاطے میں قائم پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز اور حسینی لیبارٹری سیل
نوشہروفیروز (یواین پی)سیکریٹری ہیلتھ کے احکامات کے بعد آج سول ہسپتال نوشہروفیروز کے احاطے میں قائم پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز اور حسینی لئبارٹری کو سیل کردیاگیا۔سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ تنیو نے پولیس نفری کے ساتھ سیکریٹری ہیلتھ کے احکامات کی روشنی میں آج سول ہسپتال نوشہروفیروز کے احاطے میں قائم پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز اور حسینی لئبارٹری کو سیل کردیاگیا۔جبکہ اس موقع پر سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ تنیو نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری ہیلتھ کے احکامات کی روشنی میں بغیر تصدیق شدہ اسٹورز اور لیباٹریز کے خلاف یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ سول ہسپتال کے ایم ایس نے بغیر کیسی تصدیق کے ہمارے اسٹورز کو بند کروائے گئے ہے جس کی ہم سخت لفظوں میں مزمت کرتے ہے حسینی لئبارٹری اور میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے بتایا گیاکہ بنا کسی نوٹیس کے ہماری اسٹور بند کئے جارہے ہیں جو ناانصافی ہے ہم اس عمل کے خلاف عدلیہ سے رجوع کریں گے۔اس دوران صحافیوں کو کوریج کرنے پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔جس پر صحافیوں کہا کہ ہم اپنا فرض سمجھ کر اپنا کام کرتے رہے گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy