پاکپتن: بابا فریدؒ کے مزار پر زائرین سے بدسلوکی کرنیوالا ایس ایچ او معطل

Published on September 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

پاکپتن: (یواین پی) پاکپتن میں بابا فریدؒ کے عرس پر زائرین سے بدسلوکی کرنیوالے ایس ایچ او کو ڈی پی او نے معطل کر دیا۔پاکپتن میں عرس بابا فریدؒ کی تقریبات کے دوران سب انسپکٹر اعجاز کلیا نے بہشتی دروازے سے گزرنے والے زائرین کو روک کر وی آئی پیز کو گزارنا شروع کر دیا، بزرگ زائر نے احتجاج کیا تو سب انسپکٹر اعجاز کلیا آپے سے باہر ہو گیا اور بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے واقعے پر سب انسپکٹر کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes