نو بیاہتاشادی شدہ خوبرو دوشیزہ کا غیر مرد سے معاشقہ ، پریمی کے ساتھ ملکر خاوند کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

Jawan
ٹیکسلا(یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی)نو بیاہتاشادی شدہ خوبرو دوشیزہ کا غیر مرد سے معاشقہ ، پریمی کے ساتھ ملکر خاوند کو موت کے گھاٹ اتار دیا،موبائل ڈیٹا نے رابطوں کے راز افشاں کردیئے،قاتل قریبی دوست نکلا، پولیس نے تفتیش کے لئے بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا، تفتیش جاری ،تفصیلات کے مطابق حسین آبا د کے رہائشی 24 سالہ مدثر احمد ولد محمد افسر جو کہ حطار فیکٹری میں کام کرتا تھا ، سات ماہ قبل عاصمہ بی بی خاتون سے شادی ہوئی ،گزشتہ روز جب مدثر کام سے واپس گھر آرہا تھا کہ حسین آباد چوک جمیل آباد روڈ پر تاک میں بیٹھے افراد نے اس پر چھریوں کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کے تایا محمد صفدر اور بھائی کے مطابق مدثر حطار فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے گزشہ روز جب وہ رات نو بجے کے قریب کام سے واپس لوٹاتو بیوی نے اسے موبائل پر فون کر کے کہا کہ میرے لئے دوائی لیتے آنا ، کافی دیر گذرنے کے بعد بھی جب وہ واپس نہیں لوٹا تو ہماری تشویش بڑھ گئی ، جس پر اسکے موبائل نمبر پر رابطہ کیا مگر اسکا موبائل بند تھا،جس پر ہم لوگ اسے ڈھونڈنے کی غرض سے ٹارچ لیکر باہر نکلے تو جمیل آباد روڈ پر اسکی نعش ملی مدثر خون میں لت پت تھا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر سول ہسپتال ٹیکسلا پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ، جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کریا گیا، تایا اور بھائی کا کہنا تھا کہ مدثر کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر اس بات پر جھگڑا رہتا تھا کہ وہ اسد نامی شخص جو کہ اسکا دوست بھی تھا سے فون پر رابطے کیوں رکھتی ہے، جس پر اہل خانہ نے بھی اس پر قتل کا قوی شبہ ظاہر کیا، یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ مذکورہ شخص کے جنازے کے موقع پر اسد اور اسکا دوست بھی جنازے میں شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں ، پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ دوران قتل ہاتھا پائی میں انکے ہاتھ زخمی ہوئے ، ادہر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آنے پر رات گئے مقتول کی جوانسال بیوی عاصمہ بی بی کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، مقتول مدثر کے اہل خانہ کے مطابق ابھی سات ماہ قبل مدثر کی شادی عاصمہ بی بی سے ہوئی تھی، تھانہ ٹیکسلا کے سب انسپکٹر مرزا محمد شبیر کیس کی تفتیش میں مصروف ہیں،جبکہ باوثوق زرائع کے مطابق اسد نامی شخص جس کے عاصمہ بی بی سے ناجائز مراسم تھے ، مذکورہ قتل میں ملوث ہے جس میں اسکا ایک دوست بھی شامل ہے ، قتل سے قبل بھی عاصمہ کے مذکورہ شخص سے رابطے تھے ، جس کا تمام ریکارڈ مقتول کی بیوی عاصمہ بی بی کے زیر استعمال موبائل فون سے حاصل ہو اہے،اور یہ دونوں ملکر مدثر کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے،جسکے لئے ملکر منصوبہ بندی کی گئی،یہاں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اسد نامی شخص مدثر کا شادی کا دوست ہے۔ادہر جوانسال مدثر کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ، جنازہ حسین آباد میں ادا کیا گیا جنازے میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مدثر کو اسکے آبائی قبرستان حسین آباد کے میں سپردخاک کردیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes