لاہور(یواین پی)احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کے داماد کی پراپرٹی سیل نہ کرنے کی درخواست پر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وکلا کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی سیل کرنے کا معاملہ پر نجی بینکوں اور کاروباری افرادنے عدالت میں پراپرٹی سیل نہ کرنے کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب حکام گلبرگ لاہورمیں عمران علی کی دکانوں کو سیل نہ کریں،ہمارا دکانوں سے روزگار منسلک ہے عدالت کوئی اور حکم جاری کرے،احتساب عدالت لاہورنے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وکلاکو طلب کرلیا۔