پاکستان رائیٹر فورم و الخدمت کے زیر اہتمام “مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور ہماری ذمہ داری” کے عنوان سے مجلس مذاکرہ

Published on September 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی )پاکستان رائیٹر فورم اور الخدمت کے زیر اہتمام “مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال اور ہماری ذمہ داری” کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیرمحمد خان نے کی جبکہ الخدمت سعودی عرب کے صدر مولانا حبیب الرحمن مہمانِ خصوصی تھے۔ امیر محمد خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالمی برادری اور حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں کی مجرمانہ غفلت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔ ہندوستان حق خوداردیت دینے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔کشمیری عوام اس وقت بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں
دیگرمقررین محمد امانت اللہ، شمس الدین الطاف، مصطفی خان، روہنگاہ کے مسلمانوں کی تحریک کے رہنما نور الدین وصی، ڈاکٹر سعید بیبانی، ، جمیل راٹھور اور مولانا حبیب الرحمن نے مقبوضہ جموں کشمیر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام 37 دنوں سے کرفیومیں محصور ہیں۔ 72 سالوں سے ظلم وستم اور درندگی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ہزاروں شہدا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔طالب علم احمد بن زبیر نے کشمیر کےحوالے سے نظم پڑھی۔ ناظم تقریب معروف شاعر زمرد خاں سیفی نے حاضرین محفل کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان رائیٹر فورم اورالخدمت کا تعارف پیش کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes