میری آنے والی نئی پنجابی فلم’’ رانی ماں‘‘ کی کہانی اچھوتی اور منفرد ہے سکندر شاہ

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

ssss
لاہور(یوا ین پی) بھارتی ڈراموں اورفلموں پر پابندی سے ہمارے فنکارنکھرکرسامنے آئیں گے اب اس بات کی ضرورت ہے شوبز میں آنے والے نئے ٹیلنٹ کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار اداکارسکندرشاہ نے مصنف ،فلمسازہدایت کار قاسم شاکرکی نئی پنجابی فلم رانی ماں کے عکس بندی کے دوران یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیااس فلم میں بطور ہیرو کام کر رہا ہوں فلم کی کہانی اچھوتی اورمنفرد ہے دیگر کاسٹ میں خرم شہزاد،آصف رانا،علی قریشی،کوئل چوہدری،چکورخاں ،علی چوہدری،ڈاکٹر بی اے خرم اور ملکہ جذبات پیا نور شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی آرٹسٹوں کی حمایت کرنیوالے بھارتی فنکاروں کو انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں،جوانسانیت سے گری ہوئی بات ہے۔پاکستانی فنکارروں کا اپنا ایک مقام ہے اور ان کی پہچان پوری دنیا میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes