دوحہ،قطر( رپورٹ:لیاقت انجم)پاکستان ومن ایسوسی ایشن قطرکا ماہانہ اجلاس زیر صدارات چئیر پرسن راحت منصور ایک مقامی ریسٹورانٹ میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی خواتین کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ یہ ایسو سی ایشن ایک سوشل اور فلاحی پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی خواتین کو ایک ساتھ مل بیٹھنے اور معیا ری انٹرٹینمنٹ کاموقع فراہم کرتا ہے ۔ ومن ایسوسی ایشن کی روح رواں اور اس کی چئیرپرسن راحت منصور نے بتا یا کہ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہر مہینہ باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے جس میں قطرمیں موجود تمام مکتبہ فکر کی خواتین بھر پور شمولیت کرتی ہیں۔ جس میں ملک کے سیاسی اور سماجی مسائل پر بات چیت ہوتی ہے ۔