نئے سعودی شاہ کی کابینہ میں اہم تبدیلیاں ،دو وزارتیں ضم

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

123
ریاض (یو این پی) نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے منصب سنبھالتے ہی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں ،ریاض اور مکہ کے گورنر تبدیل کر دیے اورتعلیم کی دو وزارتوں کو اکھٹا کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے ایک فرمان کے تحت پرنس فیصل بن عبدالعزیز کو دوبارہ مکہ کاگورنربنادیاجبکہ انکے پیشرو پرنس مشال بن عبداللہ کوریاض کاگورنرمقررکردیا، پرنس خالدبندرکوانٹیلی جنس چیف کے عہدہ سے ہٹادیااورانکی جگہ بریگیڈیئر جنرل خالدالحمیدین کوتعینات کردیا جبکہ صوبہ القصیم کے گورنرپرنس فیصل بن مشال کوبرطرف کرکے پرنس فیصل بن بندرکو گورنر بنادیا گیا۔ مزیدبرآں بادشاہ نے عادل طوریفی کو وزیراطلاعات، صالح الشیخ کووزیراسلامی امور، عبدالطیف الشیخ کو وزیر میونسپلٹی، منصور بن متعب کووزیرمملکت جبکہ وزارت تعلیم اوروزارت ہائرایجوکیشن کاباہم انضام کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes