میاں شہباز شریف کی68ویں سالگرہ 23ستمبربروز پیر منائی جائے گی

Published on September 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی68ویں سالگرہ 23ستمبربروز پیر منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات چوہدری خلیل احمد گھمن نے بتایا کہ میاں شہباز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بھی سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور میاں شہباز شریف کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 23ستمبر1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题