پہلے 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن انتہائی کامیاب رہا، بلاول بھٹو

Published on May 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلے 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن انتہائی کامیاب رہا، کم وسائل کے باوجود کافی حد تک کامیاب ہوئے، کورونا کیخلاف قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، جس میں وفاقی حکومت ناکام رہی،عمران خان کو چاہیےمشکل صورتحال میں استعفا دے کر کسی اور کو کرسی پربٹھائیں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دوہفتے کا لاک ڈاؤن کامیاب رہا اور اس کے نتائج ملے۔ہم کم وسائل کے باوجود کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔ صوبے اپنے وسائل کے مطابق کورونا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے اپنے تحفظ کی بات کی تو اس کو سیاسی رنگ دینے کی بات کی گئی۔ کورونا کے خلاف جنگ میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف پوری ریاست کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ قومی اتفاق رائے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہوتی ہے۔کورونا کیخلاف جنگ میں اتفاق رائے کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفا ہم شروع دن سے مانگ رہے ہیں۔ کورونا کی صورتحال میں استعفا نہیں مانگ رہا لیکن عمران خان وزیراعظم بن کرکام کریں۔ عمران خان کو چاہیے اس مشکل صورتحال میں خود استعفا دے کرکرسی پر کسی اور کو بٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سندھ میں فیزٹو شروع کررہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے، پاک فوج صوبائی حکومت کی مدد کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog