چلاس: تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو، چٹان سے جا ٹکرائی، 22 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Published on September 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

چلاس: (یواین پی) سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا، بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا.مسافر بس سکردو سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی کہ بابوسر ٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور خواتیں بھی شامل ہیں۔ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں پیش آیا۔
ریسکیو عملے نے زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme