چین-فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ، پیرس میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی کا انعقاد

Published on May 7, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

پیرس (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے فرانس کے سرکاری دورے کے دوران پیرس میں ، چائنا میڈیا گروپ نے چین فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لیے پیرس میں افرادی و ثقافتی تبادلے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر چین اور فرانس کی مشترکہ فلم و ٹیلی ویژن پروڈکشنز اور مربوط میڈیا پراڈکٹس جاری کی گئیں نیز سی ایم جی اور یورونیوز کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیےگئے۔ فرانسی کی آئینی کونسل کے صدر اور فرانس کے سابق وزیر اعظم فیبیوس، فرانس کے سابق وزیر اعظم اور فرانسیسی فاؤنڈیشن فار وژن اینڈ انوویشن کے صدر رافارن ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ ، فرانس کے سابق وزیر ماحولیات اور اقوام متحدہ کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل لالونڈے اور فرانسیسی قومی اسمبلی کے فرانس -چین دوستی گروپ کے چیئرمین الوز نے تقریب سے خطاب کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے چائنا میڈیا گروپ نے چین اور فرانس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 سال مکمل ہونے پر اعلی معیار کے پروگرامز کا ایک سلسلہ شروع کیا جس میں “چین-فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ پر ہائی اینڈ ڈائیلاگ” اور “اپروچنگ چارلس ڈی گال” شامل ہیں، اس کے علاوہ “چائنا آرٹ پروموشن پلان”اور خصوصی ڈیجیٹل نمائش جیسی ملٹی میڈیا پراڈکٹس جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ، پیرس اولمپکس کی کوریج کے لیے 2،000 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ٹیم بھی بھیجے گا۔ سی ایم جی ، “تھاٹ + آرٹ+ ٹیکنالوجی” کے انضمام پر مبنی نشریات کے ذریعے فرانسیسی دوستوں کے ساتھ چین- فرانس دوستی کو فروغ دےگا. تقریب میں سی ایم جی کےتیارکردہ متعدد پروگرامز دکھائےگئے بالخصوص دستاویزی فلم “ڈون ہوانگ کی محبت”کا (فرانسیسی ورژن) جاری کیا گیا جسے مئی میں فرانسیسی “ڈیلی موشن” اور فرانسیسی “انٹرپرینیورشپ” میڈیا گروپ پر نشر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes