اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری

Published on September 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

لاہور(یو این پی)فیملی کورٹ نے اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔فیملی کورٹ کے جج بابرندیم نے فاطمہ سہیل کے دعوے پر خلع کی ڈگری جاری کی۔ فاطمہ سہیل اور محسن عباس اپنے اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر فاطمہ سہیل نے مؤقف اپنایا کہ وہ مزید محسن عباس کے ساتھ گزارا نہیں کرسکتیں اور نہ ہی صلح کرسکتی ہیں۔اداکار محسن عباس نے بھی کہا کہ وہ فاطمہ سہیل کے ساتھ نہیں رہناچاہتے، عدالت خلع کی ڈگری جاری کردے۔محسن عباس نے کہا کہ بچے کو ماں باپ دونوں کے پیار کی ضرورت ہے اس کیلئے قانونی راستہ اختیار کروں گا۔یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں اداکار کی اہلیہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ زبانی اور جسمانی تشدد بہت سہہ لیا، طلاق کی دھمکیاں بھی بہت برداشت کر لیں، سچ بتا دیا، ثبوت پیش کر دیئے، اب محسن عباس سے عدالت میں ملاقات ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme