جدہ کا نیا ایئرپورٹ شاندار سہولیات کی بناء پر دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دو روز قبل جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جہاں سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا۔ اس ایئر پورٹ نے دُنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ جس کی وجہ یہاں پر پائی جانے والی منفرد سہولیات و خصوصیات ہیں۔ایک خصوصیت تو یہ ہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین کا پانچواں اسٹیشن جس کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے، وہ بھی اس ایئر پورٹ سے منسلک ہے۔ جس سے خصوصاً حجاج اور معتمرین کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہو گی۔ جو یہاں سے صرف آدھے گھنٹے میں مکہ معظمہ اور ڈیڑھ گھنٹے میں مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔ایئر پورٹ کے اندر 18ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پارک قائم کیا گیا ہے۔اس کے درمیان میں خود کار ٹرین کا اسٹیشن اور ایکیوریم بھی ہے۔ ٹرانسپورٹ سینٹر کے درمیان بنایا گیا یہ ایکیوریم 14میٹر اونچا اور 10 میٹرچوڑا ہے۔ 10 لاکھ لیٹر پانی کی گنجائش والے اس ایکیوریم میں مچھلیاں اور مونگے رکھے گئے ہیں۔ اس ایئر پورٹ پر سرگرمیوں کے لیے وسیع رقبہ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ تمام فضائی کمپنیوں کے دفاتر بھی یہاں موجود ہوں گے۔اس نئے تعمیر کردہ ایئر پورٹ پر 4 وی آئی پی لاؤنجز، 8 اضافی ویٹنگ ہال بھی ہیں۔ جبکہ خود کار سسٹم سے چلنے والی10 ڈبوں والی ٹرین کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے ٹرمینلز کمپلیکس کے اندر انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کو آمد ورفت کی سہولت مہیا ہوگی۔اس کے علاوہ 4 منزلہ پارکنگ بھی بنائی گئی ہے جہاں پر ہزاروں گاڑیوں اور سینکڑوں بسوں کے کھڑے ہونے کی سہولت بھی موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog