دس سال اکتوبر میں 1۔8 شدت کا بدترین زلزلہ،جانی ومالی نقصان کا خدشہ

Published on October 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

earth-quake-khyber-pakhtunkhwaاسلام آباد(یواین پی)پاکستان ، بھارت اور افغانستان سمیت پڑوسی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت 8.1تھی ۔
سوئٹزرلینڈ کے زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان دارلحکومت کابل سے 265کلومیٹر تھاجبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 193کلومیٹرتھی ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کشمیرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے زمین تقریباً ایک منٹ سے زائد وقت تک لرزتی رہی جبکہ موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی ۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، پشاور ،اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات ، مالاکنڈ، مری ، ایبٹ آباد، مظفرگڑھ ، رحیم یارخان ، سوات ، تلہ گنگ ، میانوالی ،خیرپور، کوئٹہ ، اور سرگودھامیں بھی محسوس کیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر موبائل فون ٹاور بھی گر گئے جس کی وجہ سے موبائل فون سروس بھی معطل رہی اور بیشتر علاقوں میں آخری اطلاعات تک انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب میں مکانات میں دیواریں گرگئیں جبکہ سپریم کورٹ کی بھی ٹائلیں اکھڑ گئیں اور ججز سماعت چھوڑ کر باہرنکل آئے ۔ زلزلے کے بعد لوگ ، گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
آزاد اور مقبوضہ کشمیر ، بھارت میں ہماچل پردیش، ہریانہ اوردیگر ریاستوں ، افغان دارلحکومت کابل اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog