سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے، وزیراعظم عمران خان

Published on October 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ چند روز میں چین کا دورہ اور چینی قیادت سے ملاقاتیں، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کیساتھ ساتھ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题