کینیائی ایتھلیٹ نے میراتھن ریس میں تاریخ رقم کر دی

Published on October 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کینیا کی ایتھلیٹ ایلیڈ کپچوگی نے 42.2 کلو میٹر لمبی میراتھن ریس کو تاریخ میں پہلی بار دو گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے 34 سالہ ایلیڈ کیپچوگی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 42 اعشاریہ دو کلو میٹر کی ریس ایک گھنٹے 59 منٹ اور چالیس سیکنڈ میں مکمل کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انسان نے 42 اعشاریہ دو کلو میٹر کو دو گھنٹوں سے کم وقت میں طے کیا ہو۔البتہ کیپچوگی کے اس کارنامے کو میراتھن کا ریکارڈ تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ کھلا مقابلہ نہیں تھا اور اس میں کیپچوگی نے رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کئی ایتلھیٹ گروپس کا استعمال کیا۔ اس ریس کے بعد کیپچوگی نے کہا “یہ ظاہر کرتا ہےکہ کسی انسان کی کوئی حد نہیں ہے۔ اب میں نے یہ کیا، امید کرتا ہوں میرے بعد اور بھی ایسا کریں گے۔ ایلیڈ کیپچوگی میراتھن ریس کے اولمپک چیمپئین بھی ہیں، انھوں نے 2018 میں برلن میں میراتھن ریس دو گھنٹو ایک منٹ اور انتالیس سیکنڈ میں طے کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انھوں نے 2017 میں اٹلی میں دو گھنٹوں سے کم وقت میں میراتھن ریس کو مکمل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس وقت کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes