مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت باعث مسرت ہے۔ صادق میمن

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

آئین کے مطابق ملک پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل ہے. معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ
ٹھٹھہ(یواین پی /رپورٹ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ بھی حکومت کی ذمےداری ہے۔ سندھ میں تمام اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے افراد میں مالی معاونت کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی ویگر رہنما بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے مزید کہا کہ پاکستان خاص کر سندھ کی ترقی میں اقلیتوں کا کردار بہت نمایاں ہے اور ملک و صوبے کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں اور صوبہ سندھ کو مذہبی رواداری کے لئے ایک مثال بنادیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题