فرخ رشید پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سیکریٹری اطلاعات مقرر ہو گئے۔

Published on October 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی تکمیل کو پہنچ گئی۔ تنظیم سازی کے پہلے مرحلے میں عقیل آرائیں صدر سعودی عرب، الیاس قاضی نائب صدر، خواجہ حماد جنرل سیکریٹری اور چوہدری ظہیر احمد ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مقرر ہوئے اور دوسرے مرحلے میں فرخ رشید کے علاوہ اسماعیل رضا سیکریٹری فنانس، حیدر علی سیکریٹری امور نوجوانان اور ثنا شعیب سیکریٹری خواتین امور مقرر ہوئیں۔اس موقع پر عہدیداروں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر طریقے سے سرانجام دیں گے اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کےلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔فرخ رشید نے کہا کی سعودی عرب کی نئی تنظیم کو درپیش چیلنجز میں کارکنان میں یکجہتی پیدا کرنا، پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے علاوہ کشمیر کے مسئلے کو سعودی عرب کے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا۔ اور اسکے لئے وہ تمام طبقہ فکر کے پاکستانیوں کو متحد اور متحرک کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog