ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے شہداءغازیوں کو یاد رکھیں گے۔ آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہرالحق

Published on November 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

ایبٹ آباد(یواین پی)آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظہرالحق کاکاخیل (ستارہ شجاعت) نے ریجن کے تمام پولیس افسران سے میٹنگ میں کہا کہ شہداءہزارہ پولیس نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے ہم نے اپنے شہداءغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ماہ قبل جس عزم کا اظہار کیا تھا اس میں ہم شب و روز محنت کررہے ہیں۔ ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے شہداءغازیوں کو یاد رکھیں گے۔ سب سے پہلے شہداءپولیس ہزارہ اور غازیوں کا ڈیٹا جمع کرکے بک کی شکل دے دی گئی ہے۔ جس میں شہداءاور غازیوں کے کارنامے اور انکی تصاویر کیساتھ درج ہیں۔ اس کتاب کی بہت جلد تقریب رونمائی ہوگی جس میں ہزارہ بھر کی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا اور اس تقریب کے مہمانان خصوصی شہداءپولیس کی فیملیز ہوں گی جن کو پروٹوکول کے زریعے تقریب میں لایا جائے گا۔ اس تقریب میں ہم اپنے غازیوں اور ان کے والدین اور بچوں کو بھی شاہانہ انداز میں لے کر آئیں گے اور ان کے کارنامے ان کی زبانی سنیں گے اور ان تمام کو بطور تحفہ یہ خوبصورت کتاب پیش کی جائے گی۔ شہداءپولیس بک کا ڈیجیٹل ورجن ایک مقبول قومی گیت کیساتھ تیار کرلیا گیا ہے جو بہت جلد شائع کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلے تیاریاں آج سے شروع کی جائیں گی تاکہ محکمہ پولیس اور عوام میں شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes