بورے والہ ، اڈہ مانا موڑ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص زخمی

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

بورے والہ(یواین پی)بورے والہ کے نواحی علاقہ اڈہ مانا موڑ پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص زخمی تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد گل شیر سکنہ 277ای بی اپنے بیٹے قربان علی کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری 8610وی آر ایل پر بورے والہ جا رہا تھا جب مانا موڑ اڈہ پہنچے تو پیچھے سے محمد یوسف ولد اللہ دتہ اور محمد عمران ولد رب نواز پڈھیار سکنہ 277ای بی بلا نمبری موٹر سائیکل پر آئے اور آتے ہی30بور پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے محمد اسلم شدید زخمی ہو گیا زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والہ پہنچا دیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes