پاکستان کا 650 کلومیٹر تک مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

Published on November 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا جو 650 کلومیٹر تک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربہ ملک کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی ضمانت ہے.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی رینج 650 کلو میٹر ہے۔ انہوں نے قوم کو سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب میزائل تجربے کی اطلاع دی۔زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل شاہین ون، نہ صرف روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی صورت میں ایٹمی حملے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کی جدید ٹیکنالوجی کو دشمن کے ٹھکانوں کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes