مرشد کی تعلیمات سے بیرون ممالک میں بھی تیزی سے لوگ اسلام کی تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں۔پیر ذکاء اللہ نقشبندی 

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      1 Comment

فیصل آباد(یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی فلاحی خدمات اورروحانی تعلیمات سے متاثرہوکرمختلف مذاہب ومسالک اورروحانیت کوتسلیم نہ کرنیوالے اندرون وبیرون ممالک سے لوگوں کی کثیر تعداد آپ کے دست حق پر بیعت کی سعادت حاصل کررہی ہے اوردین اسلام کی حقیقی روحانی تعلیمات سے فیض یاب ہورہی ہے۔جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں قبول اسلام کی دولت حاصل کرنیوالے افریقی باشندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اس نے ہمیں صراط مستقیم عطافرمادیا۔نیشنل کوارڈینیٹر جنوبی افریقہ پیر ذکاء اللہ نقشبندی نے بذریعہ آن لائن مرکزی سیکرٹریٹ پربھیجی گئی رپورٹس میں بتایاکہ مرشد کی تعلیمات سے بیرون ممالک میں بھی تیزی سے لوگ اسلام کی حقیقی روحانی تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ہم اپنے مرشد کی تعلیمات کیمطابق جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں اپنی مددآپ کے تحت مستحق افریقی باشندوں میں مستقل بنیادوں پرفری لنگر تقسیم کرنے کافریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں،ہمارے اس عمل سے یہاں کے لوگوں میں دین اسلام اورپاکستان بارے ایک مثبت امیج پیداہوچکاہے ،ہم اس احسان عظیم پر مرشد کریم کے شکرگزارہیں کہ ہمیں بھی صراط مستقیم عطا فرمایااورہمارے ذریعے غیر مسلموں کوبھی راہ ہدایت کی طرف گامزن کررہے ہیں۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کے مطابق صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پر اندرون وبیرون ممالک سے غیر مسلموں سمیت مختلف مذاہب ومسالک اورروحانیت کوتسلیم نہ کرنیوالے لاکھوں لوگ بیعت کرکے دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں اوریہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری وساری ہے ،لوگ بذریعہ ٹیلی فون،آئن لائن انٹرنیٹ ،سوشل میڈیا ،ای میلز،پیپزبیعت ،محافل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشستوں ،میڈیکل کمیپوں،سکولز،مدارس ،ٹیوشن سنٹرز ،سلائی کڑھائی سنٹرز اورموبائل نشرواشاعت ٹیموں کے ذریعے سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت حاصل کررہے ہیں ،ماہانہ ہزاروں کی تعداد میں خاندانوں کے خاندان سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں صدیقی لاثانی سرکارکے دست حق پرست پر بیعت کی سعادت حاصل کرکے دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH…………….BAYSHAK





WordPress主题

Free WordPress Theme