سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل

Published on November 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا قانون آرمی چیف کی دوبارہ تقرری یا توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی گئی تھی۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کر دیا۔یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کی کمان سنبھالی، انہوں نے فوجی کیرئیر کا آغاز اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا تھا۔ پاک فوج کے سابق سربراہان جنرل یحیٰ خان، جنرل اسلم بیگ اور جنرل کیانی کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy