تھپڑ مارے جانے کے معاملے پر مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آ گیا

Published on January 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

کراچی (یواین پی) معروف عالم دین اور سابق رکن رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو پر مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھپڑ مارے جانے والی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ حریم شاہ نے ان کو تھپڑ کیوں مارا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا تو دو خواتین کمرے میں آئیں، ان میں سے ایک ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ تھی جس کو میں پہچانتا ہوں جبکہ اسکے ساتھ آنیوالی لڑکی کو نہیں پہچانتا۔انہوں نے کہا کہ حریم شاہ اپنی ایک دوست کیساتھ میرے کمرے میں آئیں اور تھپڑمار کر بھاگ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔ ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم کہ انہوں نے یہ ویڈیو کیوں بنائی اور اسے وائرل کرنے کا کیا مقصد ہے واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes