پاکستان آئیں، ٹی 20 سیریز کھیلیں،پی سی بی کا جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ

Published on November 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان میں ٹی 20 سیریز کے انعقاد کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20سیریز کی پاکستان میں میزبانی کیلئے پی سی بی نے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے بھارت آنا ہے اور پی سی بی نے دعوت دی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی تین ٹی 20 میچ کھیلے۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog