محمد عرفان نے وہاب ریاض کا خلا پُر کرنے کی ٹھان لی

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

88
لاہور(یواین پی)محمد عرفان نے وہاب ریاض کا خلا پُر کرنے کی ٹھان لی، پیسر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی سے بولرز کو پرفارمنس بہتر بنانے کا موقع ملے گا،سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر زیر کرنے کیلیے ہر ممکن حربہ استعمال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کولمبو ٹیسٹ میں ہاتھ زخمی ہونے کے بعد فاسٹ بولروہاب ریاض وطن واپس آچکے ہیں، البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ ورلڈکپ کوارٹرفائنل سے قبل انجرڈ ہونے والے محمد عرفان کئی ماہ بحالی کے پروگرام میں سخت محنت کے بعد قومی ٹیم کیلیے دستیاب ہیں، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض بھرپور فارم میں اور بہترین کارکردگی پیش کررہے تھے،ان کے ہاتھ میں فریکچر بڑا نقصان ہے، امید ہے کہ جلد صحتیاب ہوکر ایک بار پھر ایکشن میں ہونگے، عرفان نے کہا کہ دورئہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسے پیش نظر رکھتے ہوئے وہاب ریاض کا خلا پُر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy