محکمہ موسمیات نے دسمبر میں شدید سردی پڑنے کی پیشگوئی کردی

Published on December 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں سخت سردی پڑنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کی آمد کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری آؤٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ شمالی اور مغربی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جا ہا ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے متعدد سلسلے پاکستان میں داخل ہونگے جس کی وجہ سے شمالی، مغربی اور شمالی حصوں میں درمیانی جبکہ بارش ہوں گی۔کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت کم رہے گا۔ بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes