اہم فیصلوں میں شامل رہنے والے افراد تدبر کا مظاہرہ کریں۔ چوہدری نثار علی خان

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

09
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اہم فیصلوں میں شامل رہنے والے افراد تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے رازداری سے کام لیں، یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر) اطہر عباس کے بیان کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سینئر ریٹائرڈ آرمی افسران کو موجودہ نازک صورتحال کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے، جو لوگ اہم فیصلوں میں شامل رہے ہیں، تدبر اور تدبیر ان سے تقاضا کرتی ہے کہ جتنا وہ رازداری سے کام لیں اتنا ہی ملک و قوم کے لئے اچھا ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ یا سابقہ آرمی لیڈرشپ کے فیصلوں کو تاریخ کے اس موڑ پر اس طرح سامنے لانا مشکلات تو پیدا کر سکتا ہے لیکن یہ مسائل کے حل میں معاون ثابت نہیں ہو سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس وقت جہاں پاکستان میں اتحاد کی بہت ضرورت ہے، اس بیان کو کو مباحثوں کا موضوع نہ بنانے سے گریز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme