محفل تھیٹر میں عمدہ پرفارمنس پہ ایم اے ٹھاکر کو فنکاروں کی مبارک باد

Published on December 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

ایم اے ٹھاکرکامیڈین نے رواں سال بے شمار کامیابیوں کو اپنے دامن میں سمیٹا
لاہور(یواین پی)پاکستانی اسٹیج ڈرامہ میں رائٹر،ایکٹر،پروڈیوسروڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے رواں سال بے شمار کامیابیوں کو اپنے دامن میں سمیٹاانہیں اگر دوہزار اٹھارہ کا کامیاب ترین ڈائریکٹر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا انہوں نے گزرے سال میں بے شمارکامیاب اسٹیج ڈرامے پیش کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیاان کی کامیابی اور شہرت کا یہ عالم ہے کہ آج کل محفل تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ندا چوہدری،آفرین خان،زارا خان،دیا جٹ سمیت دیگر فنکاروں نے ایم اے ٹھاکرکومحفل تھیٹر میں عمدہ پرفارمنس اور رواں سال کی کامیابیوں پہ مبارک باد دی واضح رہے کہ موصوف رواں سال غیرملکی ثقافتی دوروں سمیت ملک کے اسٹیج پہ مسلسل چھائے ہوئے ہیں لکھنے سے لے کر اداکاری اور ہدایت کاری میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes