صدر مملکت کی او آئی سی کے سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں شرکت

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

222
 استنبول: (یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کو 56 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 13ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں مسلم دنیا کے راہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔ یہ اجلاس 14سے 15 اپریل کو یہاں ترکی کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ افتتاحی نشست میں او آئی سی ممالک سے کم و بیش 30 سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے ‘ جس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان،‘مصر کے وزیر خارجہ سامعے شوکری اور اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے خطاب کیا۔ نشست کے آغاز میں تیرھویں اسلامی سربراہ کانفرنس کی صدارت بارہویں اسلامی سمٹ کے صدر مصر سے ترکی کے سپرد کی گئی۔ قبل ازیں سربراہ کانفرنس کے مقام استنبول کانگریس سینٹر آ مد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے مملکت ممنون حسین کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ صدر مملکت فیملی فوٹو ایونٹ میں بھی اوآئی سی رکن ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اپنے جامع خطاب میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں بالخصوص دہشتگردی، انتہاپسندی جیسے مسائل کو اجاگر کیا اور دنیا میں امن کے لئے اس لعنت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مل کر کوششیں کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پوری اسلامی دنیا کے فائدے کے لئے تجارت، معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ سربراہ اجلاس کے دوران اسلامی دنیا کے رہنما مشترکہ اقدام کے فروغ ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر او آئی سی کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے اہم فیصلے اور عملی اقدامات کرینگے جس میں او آئی سی کا پروگرام 2016۔2025 بھی شامل ہے جو خصوصی ترجیحات کیساتھ اسٹریٹجک وڑن پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد ا وآئی سی کے رکن ممالک میں امن و سلامتی کے ایشوز کو حل کرنا، انتہاپسندی و دہشتگردی کا خاتمہ ، انسانی فلاحی کام، انسانی حقوق، ترقی، غربت کا خاتمہ، وبائی امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کے حقوق اور فیملی پلاننگ سمیت اعلیٰ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافتی تبادلہ ہے، اسلامی سربراہ اجلاس کا موضوع انصاف اور امن کیلئے اتحاد و یکجہتی ہے، اجلاس میں شام، یمن، لیبیا، افغانستان، صومالیہ، مالی، جموں و کشمیر، بوسینیا ہرزیگوینا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور آذربائیجان پر آرمینیا کی جارحیت اور رکن ممالک کو درپیش تنازعات اور غیرمستحکم سکیو رٹی صورتحال پر بھی غور و خوص ہو گا۔ استنبول سربراہ اجلاس میں او آئی سی سے باہر دیگر ممالک میں مسلمانوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان پائیدار ترقی، سائنسی تعاون کا فروغ، صحت، اعلیٰ تعلیم، ماحولیات، ثقافتی، سماجی و میڈیا کے شعبوں میں تعاون، انسانی صورتحال، غربت کا خاتمہ اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی غور ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme