فیس بک نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر کام شروع کر دیا

Published on December 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 997)      No Comments

لاہور: (یواین پی) امریکا کی طرف سے زبردست دباؤ کے بعد چین کی کمپنی ہواوے نے اعلان کیا تھا کہ وہ گوگل کی بجائے اپنا آپریٹنگ سسٹم تیار کرے گا، تاہم اس دوران معمولات معمول پر آئے تو چینی کمپنی اور امریکی حکام کے درمیان معاملات میں نرمی دیکھی گئی جس کے بعد ہواوے نے اعلان کیا تھا کہ ہم اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کے باوجود گوگل کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرینگے، تاہم اب ایک اور خبر آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے آئی ہے، یہ خبر فیس بک کی طرف سے سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے گوگل کے اینڈرائیڈ سسٹم پر انحصار ختم کرنے کے لیے اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق نئے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کا کام مائیکروسافٹ کے لیے ونڈوز این ٹی آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے والے مارک لیوکوسکی کی سربراہی میں قائم ٹیم کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes