آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

Published on March 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

لندن: (یواین پی) پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کوآکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ اعزازی ڈگری دینے کی تقریب 26 جون کو منعقد ہوگی۔ راحت فتح علی خان کے علاوہ مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے دیگر افراد کو بھی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا ہے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم سات سال کی عمرسے لینی شروع کی اوراب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔ راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں بے شمار کنسرٹس میں پرفارم کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اب تک 50 سیریلز کے ٹائٹل سانگ اور بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گلوکاری کرچکے ہیں۔ ان کی موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes